فیصل آباد چیمبر ،ان ایبلرز ڈاٹ آرگ میں یادداشت پر دستخط
آن لائن بزنس سے ٹیکس کلچر کو بھی فروغ دینے میں مدد ملے گی،صدرچیمبر
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)آن لائن بزنس کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے ممبروں ، تعلیم یافتہ نوجوانوں اور خواتین کو جدید سائنسی خطوط پر تربیت مہیا کی جائے گی۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عاطف منیر شیخ نے آن لائن تربیت مہیا کرنیوالے ادارے Enablers. org سے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا توقع ہے کہ آئندہ دس سال میں روایتی کاروبار کے برعکس زیادہ تر لین دین آن لائن ہی ہوگا۔ ای کامرس کا عالمی ادارہ ایمیزون تیسرے نمبر سے پہلے نمبر پر آگیا ہے ۔ یہ شعبہ خاص طور پر نوجوانوں اور خواتین کیلئے انتہائی سود مند ہے جس کے ذریعے وہ اپنے گھروں سے ہی کاروبار کر سکیں گی ۔انہو ں نے کہا آن لائن بزنس سے ٹیکس کلچر کو بھی فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ فائلر اور نان فائلر سے الگ الگ شرح سے ٹیکس لینے سے پورے نظام میں پیچیدگی پیدا ہو رہی ہے اس لئے حکومت کو اس سلسلے میں واضع حکمت عملی کرنا ہو گی ۔