پاکستان کی گولڈن جوبلی:سٹوڈیو سے پروگرام آزادی میلہ نشر

پاکستان کی گولڈن جوبلی:سٹوڈیو سے پروگرام آزادی میلہ نشر

ریڈیوپاکستان نے پاکستان کی گولڈن جوبلی 14 اگست2022 کو منانے کے لئے پیشگی اقدامات شروع کردیئے ہیں

فیصل آباد(نیوزرپورٹر) جس کے تحت ایف ایم 93 کے لائیو سٹوڈیو سے پروگرام آزادی میلہ نشر کیا گیا جس میں فیصل آباد کے لوک فنکاروں صدارتی ایوارڈ یافتہ آصف منہاس، سائیں ریاض،اسلم لوہار،معروف بانسری نواز آصف علی اور ماسٹر صابر علی،بصارت سے محروم ایم اے پنجابی و ایم اے سپیشل ایجوکیشن سپیشل گورنمنٹ ٹیچر نے خصوصی طور پر بطور سنگر چک جھمرہ سے شرکت کی۔ کمپیئر اختر چھینہ نے اقبال کے شاہینوں پر خوبصورت گفتگو کی۔ ڈاکٹر محمد ایوب نے آزادی اور پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔پروگرام کی میزبانی طلعت ناہید نے کی ۔پروگرام کی پروڈیوسر تابندہ بیدار بخت ،ایگزیکٹو پروڈیوسر حافظ عجز الرحمن تھے جبکہ میڈیا ایڈوائزر جاوید رحمانی و ٹیم انجینئر نبیل عباس گیلانی تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں