اوپن ڈور پالیسی:ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے مسائل سنے

اوپن ڈور پالیسی:ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے مسائل سنے

عوامی مسائل کا تیز رفتار حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات،علی شہزاد

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اپنے دفتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی متعدد درخواست گزاروں کی شکایات نمٹادیں۔انہوں نے دفتر رجوع کرنے والے سائلین کے مسائل تحمل مزاجی سے سنتے ہوئے متعلقہ محکمہ کو فوری داد رسی کی تلقین کی۔انہوں نے کہا روزانہ کی بنیاد پراپنے دفتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مختلف نوعیت کے مسائل سن کر ان کے حل کے لئے متعلقہ افسروں کو موقع پر ہی ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔انہوں نے درخواست گزاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عوامی مسائل کا تیز رفتار حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات ہیں تاکہ انہیں بار بار دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں