سر سید احمد خان کی سیرت نگاری کے عنوان پر انٹر نیشنل سیمینار

سر سید احمد خان کی سیرت نگاری کے عنوان پر انٹر نیشنل سیمینار

ڈاکٹر ابو سفیان اورنواسہ سرسید احمد خان سید محمود اسد اللہ مہمان خصوصی تھے

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کی رحمت للعالمین سیرت چیئر کے زیر اہتمام سر سید احمد خان کی سیرت نگاری کے عنوان پر انٹر نیشنل سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انڈیا سے پروفیسر ڈاکٹر ابو سفیان اصلاحی اور نواسہ سرسید احمد خان سید محمود اسد اللہ تھے ۔ ڈاکٹر ابو سفیان اصلاحی نے کہا سر سید احمد خان کی کتاب \" جلا القلوب\" میں موجود سیرت طیبہ کے مباحث سے ان کے لگاؤ کا پتا چلتا ہے ۔ پنجاب یونیورسٹی سے ڈاکٹر عاصم نعیم نے کہا مسلمانوں کی فکری، سیاسی، سماجی اور تعلیمی فکر میں سر سید کا گہرا اثر ہے ۔ ڈاکٹر محمد کریم خاں ،چیئرپرسن شعبہ سوشیالوجی پروفیسر ڈاکٹر زہرہ بتول نے کہا سر سید احمد خان ایک سوشیالوجسٹ تھے ، سرسید احمد خان کے نواسے سید محمود اسد اللہ نے اپنے خطاب میں سر سید احمد خان کی گھریلو زندگی اور سچے عاشق رسول ؐہونے کا ذکر کیا۔ ڈاکٹر ہمایوں عباس شمس انچارج سیرت چیئر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے سر سید احمد خان کی سیرت نگاری کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں