فیصل آباد آرٹس کونسل میں آرٹسٹوں کی رجسٹریشن جاری

فیصل آباد آرٹس کونسل میں آرٹسٹوں کی رجسٹریشن جاری

70 آرٹسٹوں نے رجسٹریشن کیلئے فارم جمع کروا دئیے ،عمرکی قیدبھی ختم

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)فیصل آبادآرٹس کونسل میں آرٹسٹوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ،تاحال 70 آرٹسٹوں نے رجسٹریشن کیلئے فارم جمع کروا دئیے ،آرٹسٹوں کی کیٹیگری میں پہلی دفعہ تکنیکی شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے تکنیکی شعبوں کی کیٹیگری شامل کرنے سے اب کیمرہ مین، میک اپ آرٹسٹ، آڈیو ایڈیٹر و دیگر خود کو بطور آرٹسٹ رجسٹر کروا سکتے ہیں جبکہ عمر کی قید بھی ختم کردی گئی ہے گزشتہ سال ہونے والی رجسٹریشن میں 50 سال سے زائد عمر کی حد رکھی گئی تھی جبکہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے حوالے سے بھی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اب تک 50 سے زائد لوگوں نے مختلف مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے اپلائی کرلیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں