پاکستانی فنکاروں کا کام عالمی معیار سے کم نہیں:کاشف اشفاق

  پاکستانی فنکاروں کا کام عالمی  معیار سے کم نہیں:کاشف اشفاق

پاکستانی فنکاروں کے کام کو بیرون ملک پروموٹ کرنے کیلئے پاکستان یوکے بزنس کونسل کے پلیٹ فارم سے اقدامات کئے جائینگے

فیصل آباد(نیوزرپورٹر) یہ بات پاکستان یوکے بزنس کونسل کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق نے کہی ۔ وہ پنجاب یونیورسٹی میں فائن آرٹس کی طالبہ علینا رحمن کے فن پاروں کی نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے ۔ اس موقع پر امریکن کانگریس ممبر ہرپریت سنگھ، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی سابق صدر شگفتہ رحمن اور بھوپندر سنگھ لولی و دیگر بھی موجود تھے ۔ کاشف اشفاق نے کہا پاکستانی فنکاروں کا کام کسی بھی لحاظ سے عالمی معیار سے کم نہیں ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں