ڈی آ ئی جی جیلخا نہ جات نوید رؤف کو ٹوبہ ٹیک سنگھ جیل کا دورہ
ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات لاہور ریجن نوید رؤف نے ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ کی سالانہ انسپکشن کے حوالے سے دورہ کیا۔
اس موقع پر جیل گارڈ کے چاک وچوبند دستہ و جیل بینڈ نے سلامی دی،ڈی آئی جی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور ملازمین کے نئے پریڈ گراؤنڈ کا دورہ کیا، انہوں نے اندرون جیل خواتین وارڈ،خواتین سٹچنگ کلاس،نو عمر بیرک،رہائی سکول نو عمر بیرک،کچن اسیران،غلہ گودام،قرنطینہ وارڈ، حوالاتی بیرکس،ویدی بیرکس سزاے موت سیلز میں مقید اسیران کی بیرکس کا دورہ کیا،اور جیل انتظامیہ کی جانب سے اسیران کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا اور اسیران سے مسائل دریافت کئے ،انہوں نے اندرون جیل پبلک کال سنٹر کابھی دورہ اور ہینڈی کرافٹ کلاس کا معائنہ کیا۔