انتظامیہ کی عدم توجہ ، ٹرالیوں کی اوور لوڈنگ کا سلسلہ نہ رکا

انتظامیہ کی عدم توجہ ، ٹرالیوں کی اوور لوڈنگ کا سلسلہ نہ رکا

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)ٹریفک پولیس کی نااہلی اور ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث گنے کی ٹرالیوں کی اوور لوڈنگ کا سلسلہ نہ رک سکا۔

گنے کی اوور لوڈڈ ٹرالیاں حادثات کا باعث بننے لگیں،جڑانوالہ روڈ،ستیانہ روڈ،سمندری روڈ،جھمرہ روڈ،نڑوالہ روڈ اور چنیوٹ روڈ پر رات کے اوقات میں گنے کی اوور لوڈڈ ٹرالیوں کا راج ہوتا ہے یہ اوور لوڈٹرالیاں رات کے اوقات میں متعدد حادثات کا باعث بنتی ہیں اوور لوڈ ٹرالیوں کے سڑک پر آنے سے سڑکیں بھی جلد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتی ہیں ٹائر پھٹنے یا حادثے کا شکار ہونے کی صورت میں ان ٹرالیوں کو سڑک سے ہٹانے کا کوئی نظام موجود نہیں جس سے ٹریفک کے بہاو میں بھی مشکلات پیش آتی ہیں۔

خطرناک انداز میں سینکڑوں من گنا لوڈ کرکے سڑک پر آنے والی یہ ٹرالیاں ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی نظروں سے اوجھل رہتی ہیں مبینہ طور پر ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی جانب سے شوگر ملز مالکان کے اثر و رسوخ کی وجہ سے ان ٹرالیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں