ڈھیرا سائیں قبرستان کے پاس کوڑے کے ڈھیر ، بیماریاں پھیلنے لگیں

ڈھیرا سائیں قبرستان کے پاس کوڑے کے ڈھیر ، بیماریاں پھیلنے لگیں

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی غفلت کے باعث فضا تعفن زدہ ہونے لگی۔

ڈھیرا سائیں قبرستان کے پاس موجود غلاظت کے ڈھیروں نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ،ایف ڈبلیو ایم سی کی لاپرواہی کی وجہ سے غلام محمد آباد ڈھیرا سائیں قبرستان کے قریب کچرے کے بڑے بڑے ڈھیر لگ چکے ہیں جس کی وجہ سے علاقے کی فضا تعفن زدہ ہوچکی ہے کچرے کے یہ پہاڑ نماں ڈھیر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی نظروں سے اوجھل ہیں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ وہاں سے روزانہ سینکڑوں شہری گزرتے ہیں متعدد بار ایف ڈبلیو ایم سی کے عملے کو کچرا صاف کرنے کی درخواست کرچکے ہیں۔

مگر اس جانب کوئی توجہ دینے کو ہی تیار نہیں ہے علاقے میں گندگی اور تعفن کی وجہ سے بیماریاں پھیل رہی ہیں سی ای او ایف ڈبلیو ایم سی بلال فیروز جوئیہ کا کہنا تھا کہ ترجیحی بنیاد پر کچرے کو صاف کرواتے ہوئے شہریوں کی شکایات دور کردی جائیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں