آرپی او کے سوشل میڈیاپرسختی سے عملدرآمد کرنے کے احکامات

 آرپی او کے سوشل میڈیاپرسختی  سے عملدرآمد کرنے کے احکامات

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)آر پی او عمران محمود نے سوشل میڈیا پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کرنے کے حوالے سے احکامات جاری کردئیے ۔

آر پی او عمران محمود کا اس حوالے سے کہنا تھا پولیس اہلکار و افسر سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کی سیاسی، مذہبی، لسانی پوسٹ نہیں کرینگے ، کوئی بھی اہلکار ریاست اور پالیسیوں کیخلاف سوشل میڈیا پر کمنٹ یا پوسٹ نہیں کریگا۔ پولیس کا ریجنل آبزرویشن سیل سختی سے مانیٹرنگ کریگا اور خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی بھی کی جائیگی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں