نامعلوم افراد کی فائرنگ پولیس کانسٹیبل زخمی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے چک نمبر 240 گ ب کے رہائشی پولیس کانسٹیبل ارشد سرفراز کے گھر کے باہر نامعلوم ملزم پہنچ گئے اور دروازے پر دستک دی ۔
جب پولیس کانسٹیبل ارشد سرفراز دروازہ کھولنے گیا تو نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ۔