مزید8300بیگز یوریاکھاد کے سپلائی

مزید8300بیگز   یوریاکھاد کے سپلائی

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ضلع میں 17نوٹیفائیڈ کھاد ڈیلرز کوگزشتہ روز یوریاکھاد کے مزید 8300 بیگز سپلائی کئے گئے ۔

تحصیل سٹی وصدر میں 3ڈیلرزکو 1800 بیگزسپلائی ہوئے ،تحصیل جڑانوالہ میں 6 ڈیلرز کو 1700 بیگز،تحصیل سمندری میں 4ڈیلرکو 2400 بیگزاور تحصیل تاندلیانوالہ میں 4ڈیلرز کو یوریا کھاد کے 2400بیگزسپلائی کرکے ان کی فروخت کی مکمل مانیٹرنگ کی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں