بچوں سے جبری مشقت ہوٹل مالک کیخلاف مقدمہ

بچوں سے جبری مشقت ہوٹل مالک کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کم سن بچوں سے جبری مشقت کروانے والے ہوٹل مالک کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں قائم سائیں دربار کے قریب محکمہ لیبر کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل کو چیک کیا جہاں ہوٹل مالک شہزاد گل کی جانب سے 13 سالہ عثمان نامی بچے سے جبری مشقت کروائی جارہی تھی جس پر ہوٹل مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں