منشیات فروشی سے منع کرنے پر دو افرادپرتشدد

منشیات فروشی سے منع  کرنے پر دو افرادپرتشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)منشیات فروشی سے منع کرنے پر دو افراد کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے جٹانوالہ چوک کے رہائشی جمیل نامی شہری نے ملزم بلال اور اس کے دیگر ساتھیوں کو منشیات فروشی سے منع کیا تو ملزم طیش میں آگئے اور انہوں نے جمیل اور اس کے دوست مبشر کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ،پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں