مسافر گاڑیوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے چیکنگ

مسافر گاڑیوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے چیکنگ

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محمد سرور کی ہدایات پر ٹیموں نے شاہرات پر ناکے لگاکر مسافر گاڑیوں میں کورونا ایس اوپیز پرعملدرآمد کو چیک کیااور ویکسی نیشن کے بغیر سفر کرنے والے مسافروں کو بسوں سے اترواکر ویکسینیٹ کرایا۔

ٹیموں نے شاہرات پر ایکسل لوڈ مینجمنٹ کو بھی چیک کیا اور خلاف ورزی پر ایکشن لیا علاوہ ازیں انسداد سموگ مہم کے تحت دھواں دینے والی گاڑیوں کے چالان اور ڈرائیورز ومالکان کو موقع پر ہی بھاری جرمانے کئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں