چیئرمین ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا مختلف علا قوں کادورہ

چیئرمین ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا مختلف علا قوں کادورہ

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)چیئرمین فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ولید ارشد ڈوگرنے کہا ہے کہ فیصل آباد کی تمام سٹی کونسلز میں یکساں صفائی کا میکنزم اختیار کیا جائے ۔

شہر کے حسن کو برقرار رکھنے کیلئے صفائی کے عمل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز سٹی کونسل 133 راجباہ روڈ کے علاقوں جج والا،لیاقت آباد اور بکر منڈی میں صفائی کی صورتحال چیک کرنے کے موقع پر کہی۔

انہوں نے صفائی ستھرائی بارے شہریوں سے بھی دریافت کیا۔انہوں نے مذکورہ علاقوں میں چیکنگ کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات اور شہریوں کی شکایات پر خفگی کا اظہار کیا جبکہ متعلقہ سپروائزر و انسپکٹر کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت جاری کی۔ سینئر منیجر آپریشن محمد اعجاز بندیشہ،ڈپٹی منیجر آپریشنز عثمان مصطفی اور رانا ساجد بھی انکے ہمراہ تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں