کورونامہم پرعملدرآمد ، ڈاکٹرذوالقرنین کا الحمد ہسپتال کا دورہ

کورونامہم پرعملدرآمد ، ڈاکٹرذوالقرنین کا الحمد ہسپتال کا دورہ

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹر برائے انسداد وبائی امراض ڈاکٹر ذوالقرنین نے کورونا ویکسی نیشن مہم پر عملدرآمد کے لئے الحمد ہسپتال کا دورہ کیا اور ویکسی نیشن کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے ہسپتال کے ڈاکٹرز ،سٹاف ممبران اور مریضوں ولواحقین کی ویکسی نیشن ہونے کی تصدیق بھی کی۔انہوں نے ویکسی نیشن کے بغیر موجود افراد کو اپنی نگرانی میں ویکسین بھی لگوائی اور کہا کورونا کی نئی لہر میں شدت آ رہی ہے لہٰذاشہریوں کو سنجیدگی دکھانا ہوگی۔انہوں نے کہا کورونا ویکسین لگوانا سب کا قومی فریضہ ہے خصوصی مہمRED (ریچ ایوری ڈور)کے تحت شہریوں کوان کے گھر جاکرویکسی نیشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا کی پانچویں لہرسے محفوظ رہنے کیلئے فوری طورپر ویکسین لگوائیں۔ ایس او پیز پر عمل کرنا شہریوں کے مفاد میں ہے ۔کورونا کی حالیہ لہر کے پیش نظر شہری مزید احتیاط کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں