دوموٹرسائیکلوں میں تصادم،بیوی جاں بحق،شوہرزخمی

دوموٹرسائیکلوں میں تصادم،بیوی جاں بحق،شوہرزخمی

گوجرہ (نمائندہ دنیا )ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی۔معلوم ہواہے کہ نواحی چک نمبر 363ج ب کا عبد الشکور اہلیہ عابدہ پروین کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوارجارہاتھا۔

 کہ پینسرہ روڈپرگائوں کے قریب مخالف سمت سے آنیوالے موٹرسائیکل سوارنے ٹکر دے ماری جسکے نتیجے میں عابدہ پروین جاں بحق ہو گئی اور اسکا خاوند زخمی ہواجبکہ دوسرا موٹر سائیکل سوار فرارہوگیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں