کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی ،3افراد گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے نیامت کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف گھروں کو چیک کیا جہاں توصیف نے جاوید کو اپنا مکان کرایہ پر دے رکھا تھا۔
ملزم حیات نے آفاق کو مکان کرائے پر دے رکھا تھا جبکہ ملزم حیات نے حسیب کو اپنا مکان کرایہ پر دیا تھا لیکن تمام افراد کی جانب سے کرایہ داری کے حوالے سے تھانے میں رپورٹ درج نہیں کروائی تھی جس پر تینوں کرایہ داروں کو گرفتار کرلیاگیا ۔