ڈائریکٹر کالجز کا گورنمنٹ میونسپل گریجوایٹ کالج جڑانوالہ کا دورہ

ڈائریکٹر کالجز کا گورنمنٹ میونسپل  گریجوایٹ کالج جڑانوالہ کا دورہ

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر کلثوم اختر نے گورنمنٹ میونسپل گریجوایٹ کالج جڑانوالہ کا دورہ کیا اورصفائی ستھرائی اور کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد اور سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔

انہوں نے کالج کے انتظامی وتدریسی امور کا جائزہ لیا اور بعض کلاس رومز میں جاکردوران لیکچر طلبا سے سلیبس کے بارے میں سوال بھی کئے ۔انہوں نے کالج میں شجرکاری کا بھی جائزہ لیا اور ڈسپلن،تدریسی امورپر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔پرنسپل ڈاکٹر ظہور احمد بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں