کمپیوٹرٹیچرز کی غیرتدریسی سرگرمیاں، تعلیمی امورشدید متاثر

کمپیوٹرٹیچرز کی غیرتدریسی سرگرمیاں، تعلیمی امورشدید متاثر

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) کمپیوٹر ٹیچرز کی غیر تدریسی سرگرمیوں پر بلاجواز ڈیوٹیوں سے تعلیمی امور شدید متاثر ہونے لگے ۔

اساتذہ تین، تین مہینے کلاس میں حاضر نہیں ہوتے ۔ ڈیٹا انٹری کرتے رہیں گے تو تعلیمی امور مزید متاثر ہوگا جس پر کمپیوٹر ٹیچرز کی نمائندہ تنظیم پنجاب گورنمنٹ سکولز ایسوسی ایشن آف کمپیوٹر ٹیچرز (پیکٹ)، فیصل آباد کے عہدیداروں نے میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کی تعلیم کش پالیسیوں کی وجہ سے طلبا کا بہت حرج ہو رہا ہے ۔

شرکا کا کہنا تھا تعلیمی سال پہلے ہی مختصر ہے اس میں بھی اساتذہ کو دیگر سرگرمیوں میں الجھاکر رکھا ہے ابھی الیکشن کا سلسلہ چل رہا تھا کہ اب احساس بازار پروگرام میں اساتذہ کو مصروف کردیا گیا جس میں اساتذہ ٹھیلوں پر کھڑے ہو کر جرسی ، جراب اور جوتے فراہم کرنے پر مجبور ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا ابھی ڈینگی ایپلی کیشن والا سلسلہ ختم ہوا نہیں تھا کہ ووٹر لسٹوں کے اندراج کی تلوار کمپیوٹر اساتذہ کے سر پر لٹکا دی جس سے طلبا کے مزید پندرہ دن ضائع ہونے کا اندیشہ ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں