سیشن جج کاسول جج کے ہمراہ سنٹرل جیل کادورہ

سیشن جج کاسول جج کے  ہمراہ سنٹرل جیل کادورہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکیل احمد نے سول جج ساجد بلال کے ہمراہ سنٹرل جیل فیصل آباد کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ججز نے جیل انتظامیہ کے ہمراہ قیدیوں سے ملاقات کی۔ ہسپتال کا معائنہ کیا اور جیل میں قیدیوں کو ٹیکنیکل ہنر سے آراستہ کرنے کے لیے شروع کیے گئے مختلف ٹریننگ کورسز میں موجود قیدیوں سے گفتگو بھی کی گئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکیل احمد نے ذاتی مچلکے پر معمولی نوعیت کے قیدیوں کو رہا بھی کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں