اُمت مسلمہ آج ٹکڑوں میں تقسیم ہو چکی:مولانامحمد اکرم
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)مرکزی جامع مسجد گول غلام محمد آباد فیصل آباد میں مولانا محمداکرم سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے برطانیہ نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا اتحاد میں بڑی طاقت اور اخوت ہے کسی ملک کی بقا کا انحصار قومی یکجہتی اور اتفاق پر ہے ۔
اُمت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق محبت و بھائی چارے کے فروغ کی ضرورت ہے اُمت مسلمہ آج ٹکڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے امت مسلمہ کی کامیابی کا راز سنت رسول ؐ پر چلنے میں ہے اس کواپنی زندگیوں میں شامل کرنے میں ہے ہمارا طرز رہن سہن کاروبار معیشت حکومت ہماری زندگی کا ہر پہلو سنت رسول ؐکے مطابق ہو گا تو اس میں برکت بھی ہو گی اور حکمت بھی ہو گی ۔
دین و دنیا کی کامیابی اللہ کے دین میں اور سنت رسول اللہ ؐمیں ہے دین ہمیں سکھاتا ہے کہ ہم نے اپنے بڑوں اپنے گھر والوں اپنے رشتہ داروں اپنے پڑوسیوں اپنے بیوی بچوں اولاد اپنے ملازموں کے ساتھ کیسے سلوک کرنا ہے ۔اس موقع پر صاحبزادہ پیر جی خالد محمود قاسمی اور صاحبزادہ حسین احمد قاسمی بھی موجود تھے ۔