مکوانہ :سیوریج کا نظام درہم برہم، اہل علاقہ سراپا احتجاج

مکوانہ :سیوریج کا نظام درہم برہم، اہل علاقہ سراپا احتجاج

مکوانہ (نمائندہ دنیا)سیوریج کا نظام درہم برہم ہونے پر اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے ٹائروں کو آگ لگا کر جڑانوالہ روڈ بلاک کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق نواحی چک 215 رب کے رہائشیوں نے چودھری زاہد عمران گجر سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے جڑانوالہ روڈ پر ٹائروں کوآگ لگا کر بلاک کردیا اورواساحکام سے مطالبہ کیا کہ اہل علاقہ میں سیوریج اور گندگی کے ڈھیروں نے زندگی مشکل بنا دی ہے لوگ نماز پڑھنے کے لیے مسجدوں میں نہیں جا سکتے نمازیوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے کئی بارواساکے اعلیٰ حکام کو اس حوالے سے درخواست کی گئی مگر شنوائی نہ ہو سکی جس پر اہل علاقہ نے سماجی و سیاسی شخصیت وچیئرمین چودھری زاہد عمران گجر کے ہمراہ جڑانوالہ روڈ کو بلاک کر کے شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ جلد علاقے میں سیوریج کی بہتری کے لیے اقدامات عمل میں لائے جائیں بعدازاں پولیس سے مذاکرات کے بعد عوام منتشر ہوگئے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں