گورنرکی پیرمحل آمد،چودھری سلطان کے بیٹے سے تعزیت

گورنرکی پیرمحل آمد،چودھری سلطان کے بیٹے سے تعزیت

پیر محل (نمائندہ دنیا )گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی پیرمحل آمد ،چند روز قبل وفات پانے والے سابق ضلعی نائب ناظم چودھری سلطان کے گھر گئے اور ان کے بیٹے عمر سلطان سے اظہار تعزیت کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق ایم پی اے میاں محمد رفیق،چیئرمین نارکوٹکس کنٹرول پنجاب چودھری رمضان ، میاں نوید عالم، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید، اسسٹنٹ کمشنر اعجاز عبدالکریم، ڈی ایس پی فضل عباس بھی تھے چودھری سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چودھری سلطان میرے بچپن کے دوست اور کلاس فیلو تھے ۔

وہ شریف اورمنجھے ہوئے سیاستدان تھے ،انہوں نے ہمیشہ اجتماعی خدمات پر زور دیا ۔چودھری سرور نے کہا پاکستانی قوم نے ہمیں پانچ سال کے لئے منتخب کیا ہے ہم اپنے پانچ سال پورے کریں گے ، اپوزیشن عدم اعتماد اور احتجاج کا حق کرتی ہے لیکن وہ 2023تک انتظار کریں ۔انہوں نے کہا حکومت نے مہنگائی ،بیر وزگاری اور غربت کو ختم کرنے کے لیے بہت سارے پروگرام شروع کیے ہیں ۔انشا اللہ ہم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو جلد ترقی کی راہوں پر گامزن کریں گے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں