ایڈیشنل چیف انجینئر ٹیکنیکل سروسز راؤ سعید کے اعزاز میں الوداعی تقریب

ایڈیشنل چیف انجینئر ٹیکنیکل سروسز راؤ  سعید کے اعزاز میں الوداعی تقریب

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل چیف انجینئر ٹیکنیکل سروسز راؤ محمد سعید اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائرڈ ہو گئے ان کے اعزاز میں فیسکو ہیڈکوارٹرز میں الوداعی تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر بشیراحمدتھے ۔

اس موقع پرجی ایم آپریشن چودھری محمد سلیم،چیف انجینئر پلاننگ عطرت حسین،چیف انجینئر (ڈویلپمنٹ ) رانا ایوب ،چیف انجینئر (آپریشن) غلام فاروق، چیف کمرشل آفیسرمحمد نواز ،چیف فنانشل آفیسر محمد نذیر،ڈائریکٹر جنرل (ایچ آر اینڈ ایڈمن) نصرحیات میکن اور دیگر افسروں نے خطا ب کیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں