پانی گلی میں پھینکنے پر لڑائی،مقدمہ درج

پانی گلی میں پھینکنے پر لڑائی،مقدمہ درج

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ 217 ج ب سلطان ٹاؤن میں لڑائی جھگڑے کا واقعہ پیش آیا ۔

 سائل غلام فرید نے تھانہ غلام محمد آباد میں درخواست دی کہ اسکی ہمشیرہ گلی میں پانی پھینک رہی تھی جس پر ملزم عابد حسین نے اسے منع کیا اور مشتعل ہو کر پانی کی بالٹی مار کر مضروب کردیا اور کپڑے بھی پھاڑ دئیے جس پر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں