مسلم لیگ ن نے ریلی نکالنے کی اجازت کیلئے درخواست دیدی

مسلم لیگ ن نے ریلی نکالنے کی اجازت کیلئے درخواست دیدی

فیصل آباد(نیوز رپورٹر)ن لیگی ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ریلی نکالنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو اجازت کے لئے درخواست دے دی ۔/

مسلم لیگ نواز کے کارکنوں کی ریلی آج دوپہر 2 بجے نکالی جائے گی ، ریلی ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف نکالی جا رہی ہے ، ریلی سابق وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی کے والد چودھری شیر علی کی قیادت میں نکالی جائے گی ، ریلی کے تمام تر انتظامات ایم پی اے میاں طاہر جمیل کر رہے ہیں ، ریلی میں اسرار احمد منے خان ، شیراز کاہلوں بھی شرکت کریں گے ، ریلی ڈجکوٹ روڈ ڈیرہ میاں طاہر جمیل سے شروع ہو گی جو جھنگ بازار ، راجباہ روڈ سے ضلع کونسل چوک کی جانب آ کر پیدل گھنٹہ گھر بازار پہنچے گی جہاں ریلی سے چودھری شیر علی خطاب کریں گے ۔ ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے ریلی کی اجازت کے لئے ، ڈپٹی کمشنر ، سی پی او ، کمشنر ، آر پی او اور چیف ٹریفک آفیسر کو درخواست دی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں