ترقیوں کا معاملہ، ڈی اوز سیکنڈری ایجوکیشن کو ٹاسک
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پنجاب بھر کے سینئر اساتذہ کی ترقیوں کا معاملہ۔ ڈی اوز سیکنڈری ایجوکیشن کو سنیارٹی لسٹیں فائنل کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا۔ اساتذہ کی 17ویں سے 20ویں سکیل میں ترقیوں کیلئے ابتدائی میرٹ لسٹیں ضلعی افسروں کو فراہم کردیں۔
ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن سیکنڈری ایجوکیشن سید ممتاز حسین شاہ نے فیصل آباد کا دورہ کیا۔ ڈویژن بھر کے ڈی اوز سیکنڈری ایجوکیشن سے میٹنگ کرکے جلد از جلد فائلیں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ سی ای اوایجوکیشن علی احمد سیان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی ای او سیکنڈری محمد طاہر صدیقی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیاز احمد تبسم، جھنگ سے ڈی ای او سیکنڈری چودھری خالد محمود، چنیوٹ سے چودھری خادم حسین ، ایڈیشنل ڈویژنل ڈاریکٹر ریاض احمد بھٹی بھی موجود تھے ۔