ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا سنٹرل جیل کا دورہ

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا سنٹرل جیل کا دورہ

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہد بلال نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا اور اندرون جیل ہسپتال کا معائنہ کرکے زیر علاج اسیروں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

سپرنٹنڈنٹ چودھری اصغر علی نے جیل کے انتظامی وحفاظتی امور پر بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن کا بھی دورہ کیا اور کھانے کے معیار کو چیک کرتے ہوئے اسیروں سے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا اور ان کے مسائل دریافت کرتے ہوئے جیل انتظامیہ کو ان کے فوری حل کی ہدایت کی۔انہوں نے معمولی جرائم میں ملوث 22 اسیروں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا بھی حکم دیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل ہذا کے این آر ٹی سی کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے اندرونی وبیرونی سکیورٹی انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے اسیروں کی فیملی سے ملاقات کے لئے قائم فیملی رومز کو بھی چیک کیا اور بہترین انتظامات پر جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں