بچیانہ میں شدید دھند کے ڈیرے ،نظام د رہم برہم ہوگیا
بچیانہ(نمائندہ دنیا )بچیانہ و گردونواح میں شدید دھند کے ڈیرے ۔ ٹریفک کا نظام درہم برہم ۔ مسافر شدید مشکلات سے دوچار۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے بچیانہ و اس کے نواح میں سرشام شدید دھند چھا جاتی ہے جو دن 12بجے کے قریب تھوڑی کم ہوکر5بجے کے قریب دوبارہ پھر گہری ہوجاتی ہے ۔ شدید دھند کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہوچکا ہے جبکہ گاڑیوں کی آمدورفت بھی انتہائی سست روی کا شکار ہے ۔ گاڑیوں کی کمی کے باعث مسافرشدید مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ شدید دھند اور سورج کے نہ نکلنے کے باعث سردی کی شدت میں کافی اضافہ ہوچکا ہے تاہم منچلے اور کھیل کے شوقین شدید دھند میں بھی اپنی تفریحی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔