ارفع کریم کی برسی ،تقریری مقابلوں کے سلسلے میں تقریب

ارفع کریم کی برسی ،تقریری مقابلوں کے سلسلے میں تقریب

پینسرہ(نمائندہ دنیا)ارفع کریم کی برسی اور تقریری مقابلوں کے سلسلے میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات میں مہمان خصوصی چودھری یاسین کسانہ ،شیخ عاصم ایڈووکیٹ ،میاں انوار،عامر شہزاد،اساتذہ ایاز،یعقوب ،طاہر، عامر،مسزعلیم ،مسزفیصل ،مسز طارق ودیگرشریک تھے ۔

 اس موقع پر سیاسی وسماجی شخصیت چودھری یاسین کسانہ نے کہا ارفع کریم جیسی شخصیت صدیوں بعدپیداہوتی ہے ،دخترفیصل آبادارفع کریم نے دنیابھرمیں پاکستان کانام روشن کیا ،کمپیوٹرسافٹ ویئرکی دنیامیں اتنی کم عمری میں ارفع کریم نے اپنی شاندار خدا داد صلاحیت سے دنیا بھرکے سا فٹ ویئر انجینئرز کوحیران کردیا، انہوں نے کہا اللہ ہماری نوجوان نسل کوارفع کریم کی طرح ملک وقوم کانام روشن کرنے کیلئے اپنی خداداد صلاحیتوں کوبروئے کار لانے کیلئے دن رات محنت کرنے کی توفیق عطافرمائے ۔ اس موقع پر دیگرمقررین نے ارفع کریم کی زندگی پرروشنی ڈالی اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعاکی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں