ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈ سٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس

 ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈ سٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعظم اوروزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،فلاح عامہ کے جاری منصوبوں میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار کا خیال رکھتے ہوئے تمام محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں،

 یہ بات رکن قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف ریاض فتیانہ نے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ڈ سٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پرصوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ، ڈپٹی کمشنر عمر جاوید، ایم پی اے چو دھری سعید احمد سعیدی ،پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما چودھری محمد اشفاق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نبیل ریاض ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس احمد جواد سردار ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شمائلہ بانو،چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز ، ایکسین بلڈنگ ،ہائے ویز، پبلک ہیلتھ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہ بھی موجود تھے ،اجلاس میں جاری ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت اور ایم این اے ،ایم پی ایز کی ترقیاتی سکیموں کاجائزہ لیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں