دوخاندانوں میں تصادم نصف درجن افراد زخمی
گوجرہ (نمائندہ دنیا )دو خاندانوں میں تصادم کے نتیجے میں نصف درجن کے قریب افرادزخمی ہوگئے ۔
معلوم ہواہے کہ نواحی چک نمبر 338 ج ب میں نواب خان اور زیڑ وغیرہ کے مابین گھریلوجھگڑاچلا آ رہا تھا گزشتہ روز دونوں فریقین میں تصادم ہوگیا جس سے زیڑ خاندان کے نصف درجن کے قریب افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال داخل کرادیا گیا ۔