غیرمنظورشدہ ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف آپریشن، تعمیرات مسمار
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے رضوان نذیر کی ہدایت پر غیرمنظورشدہ ہاؤسنگ سکیموں اور غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف جاری آپریشن کے نتیجہ میں۔۔۔
ایف ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے ملت ٹاؤن میں 6پلاٹس اور جھنگ روڈپرایک غیرقانونی ہاؤسنگ سکیم کے دفتر کوسربمہر اور خلاف قانون تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمارکردیا۔اسٹیٹ آفیسر امتیازعلی گورایہ کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے ملت ٹاؤن میں زیرتعمیرکمرشل عمارتوں اوردکانوں کی صورت حال کو چیک کیا تو 6 پلاٹس پر دکانیں اور دیگر کاروباری عمارتیں کمرشلائزیشن کی منظوری کے بغیر پائی گئیں اور مالکان مروجہ فیسوں کی عدم ادائیگی کے مرتکب پائے گئے جس پر ان پلاٹس پرتعمیردکانوں کوسربمہر کردیاگیاجن میں ڈی بلاک کے پلاٹ نمبر 17،19،25،252،282،308،312اور 6-Eشامل ہیں۔دریں اثنا ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے انسپکشن کے دوران جھنگ روڈ پر چک نمبر68ج ب کی اراضی پرقائم کی جانیوالی مون ہاؤسنگ سکیم کو بلا منظوری ہونے کی پاداش میں اس کے غیرقانونی تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمارکردیا۔