پولیس وردی میں ملبوس ملزموں نے شہری کو موٹر سائیکل اور نقدی سے محروم کر دیا

پولیس وردی میں ملبوس  ملزموں نے شہری کو موٹر  سائیکل اور نقدی سے محروم کر دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس وردی میں ملبوس ملزموں نے شہری کو موٹر سائیکل اور نقدی سے محروم کردیا۔

تھانہ سمن آباد کے علاقے ملک فلور ملز کے قریب لیاقت علی نامی شہری کو کزن کے ہمراہ جاتے ہوئے پولیس وردی میں ملبوس دو ملزموں کی جانب سے تلاشی کے بہانے روک لیا گیا اور کاغذات کا مطالبہ کیا گیاجب شہری کاغذات لینے گھر گیا تو اس دوران ملزم شہری کی موٹر سائیکل اور اسکے قبضے سے لی گئی نقدی لے کر موقع سے فرار ہوگئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں