ٹریفک روکنے کے الزام میں 18ملزموں کے خلاف مقدمہ

ٹریفک روکنے کے الزام میں  18ملزموں کے خلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)روڈ بلاک کرکے ٹریفک روکنے کے الزام میں 18 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ جھنگ بازار کے علاقے بکرمنڈی روڈ پر واقع نجی میرج ہال میں جاری شادی کی تقریب کے دوران ملزم تنویر احمد اور اس کے دیگر ساتھیوں کی جانب سے مین روڈ پر ہلہ گلہ کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی کو روک دیا گیا تھا۔ جس سے شہریوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں