پیرمحل:دھند سے کاروبارزندگی مفلوج
پیر محل (نمائندہ دنیا)پیر محل و گردونواح میں شدید دھند کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہوچکا ہے۔
گاڑیوں کی کمی کے باعث مسافرشدید مشکلات سے دوچار ہیں ،دھند کے باعث پیر محل انٹر چینج سے موٹروے ایم تھری پر ہر قسم کا داخل منع ہے جبکہ شدید دھند اور سورج کے نہ نکلنے کے باعث سردی کی شدت میں کافی اضافہ ہوچکا ہے ۔