ڈکیتی نیت سے آنیوالا پکڑا گیا،درگت ،پولیس کے حوالے
پیر محل (نمائندہ دنیا)پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی نیت سے آیا ملزم پکڑ اگیا درگت کے بعدتھانہ اروتی پولیس کے حوالے دو گاڑیوں کے شیشے توڑنے اور پٹرول پمپ کی املاک کو نقصان پہنچانے والا نوجوان ذہنی معذور ہے ورثا۔
تفصیل کے مطابق موضع اروتی پر واقع ارشاد پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی نیت سے آیا شخص مشکوک حالت میں پکڑکر پٹرول پمپ عملہ اور لوگوں نے درگت بنانے کے بعد تھانہ اروتی پولیس کے حوالے کر دیا ملزم عبدالحکیم کا رہائشی بتایا جارہا ہے جس نے اروتی ارشاد پٹرولیم پر دو گاڑیوں کے شیشے توڑنے اور پٹرول پمپ کی املاک کو نقصان پہنچا یا جسکی شناخت اسامہ ولد حنیف سکنہ عبدالحکیم ہوئی ہے ، لڑکے کے ورثا نے اسے گھر لے جانے سے انکار کردیا اور کہا نوجوان ذہنی توازن کھو بیٹھا۔