ڈی سی آفس میں ضلعی اوور سیزپاکستانی کمیٹی کا اجلاس
جھنگ ،اٹھارہ ہزاری (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) ضلعی اوور سیزپاکستانی کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں چیئر مین ڈسٹرکٹ اوورسیز پا کستا نیز کمیٹی اعجاز حسین اور اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری سجاد محمود بابرکی زیر صدارت ہوا۔
جس میں ڈی ایس پی لیگل /فوکل پرسن مظہر فاروق سمیت دیگر کمیٹی کے اراکین بھی شریک تھے ۔اجلاس کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کے اراضی پر قبضوں،جائیدادوں کی وارثتی تقسیم اور دیگر مسائل پر مشتمل 15 درخواستوں پر اوورسیز پاکستانیوں کا موقف سنتے ہوئے 5شکایات کو موقع پر ہی نمٹا دیا گیاجبکہ دیگر 10کیسز پر فوری رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔