نئے کنکشنز کی تنصیب ،9ہزار 6سو سنگل فیز میٹر جاری

نئے کنکشنز کی تنصیب ،9ہزار 6سو سنگل فیز میٹر جاری

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر بشیراحمد کی ہدایت پر ڈائریکٹر میٹریل مینجمنٹ نے پانچوں سرکلز کو نئے کنکشنز کی تنصیب کیلئے 9ہزار 6سو سنگل فیز میٹر جاری کر دیئے ہیں اور ایس ای حضرات کو ہدایت کی ہے کہ وہ سب ڈویژن وائز میٹر کی تقسیم کو یقینی بنائیں۔

ان میں سے فرسٹ، سیکنڈ اور سرگودھا سرکلز کو 2200میٹر فی سرکل، جھنگ سرکل کو 1900میٹر اورمیانوالی سرکل کو 1100میٹرز کا اجرا کیا گیا ہے اسی طرح بارش کی صورت میں جل جانیوالے اورخراب میٹرز کی تبدیلی کیلئے پانچوں سرکلز کو 3ہزار 3سو میٹر جاری کئے گئے ۔ ان میں فرسٹ اورسیکنڈ سرکلز کو 750میٹر فی سرکل، جھنگ سرکل 800میٹر، سرگودھا سرکل کو 600 میٹر اور میانوالی سرکل کو 450میٹرز کا اجرا کیا گیا ہے ۔ فیسکو ترجمان کے مطابق جلد مزید 19ہزار میٹرز فیسکو سٹورز میں موصول ہونے پر ان کا فوری آپریشن سرکلز کو اجرا کیا جائیگا اور زیر التوا کنکشنز کو فوری طورپر لگایا جائیگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں