کانٹ چھانٹ نہ ہونے سے درخت انتہائی حد تک جھک گئے

کانٹ چھانٹ نہ ہونے سے درخت انتہائی حد تک جھک گئے

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)محکمہ انہار کی غفلت کے باعث کینال روڈ کے اطراف میں مناسب کانٹ چھانٹ نہ ہونے کے باعث درخت انتہائی حد تک نیچے جھک گئے۔

جس کے باعث بڑی گاڑیوں کے حادثات کے خدشات پیدا ہوچکے ہیں کینال روڈ گٹ والا پل سے عبداللہ پل تک نہر کے دونوں اطراف لگے سفیدے کے دیو ہیکل درخت مناسب کانٹ چھانٹ نہ کرنے کی وجہ سے ٹیڑھے ہوکر انتہائی حد تک سڑک کی طرف جھک چکے ہیں کسی بھی وقت بارش یا تیز ہوا کے دوران درخت ٹوٹ کر سڑک پر گر سکتے ہیں۔

جس سے جان لیوا حادثات کا خدشہ ہے موجودہ موسم میں دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہونے کے باعث اکثر اوقات بڑی گاڑیاں زیادہ اونچائی کی وجہ سے ان درختوں سے ٹکرا جاتی ہیں مگر محکمہ انہار نے مکمل طور پر آنکھیں موند رکھی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں