ایف ڈی اے سٹی میں عدم تعمیرات پر جرمانوں کا اعلان، الاٹیز کا احتجاج، سہولیات دینے کا مطالبہ

ایف ڈی اے سٹی میں عدم تعمیرات پر جرمانوں کا اعلان، الاٹیز کا احتجاج، سہولیات دینے کا مطالبہ

فیصل آباد(ذوالقرنین طاہر سے )ایف ڈی اے سٹی نے سہولیات کی فراہمی کے بجائے الاٹیز پر زبردستی تعمیرات مکمل کرنے کی تلوار لٹکا دی تعمیرات مکمل نہ کرنیوالے الاٹیز کو عدم تعمیرات کے جرمانے کیے جائینگے ۔

ایف ڈی اے سٹی کا صرف 30 فیصد رقبہ ایسا ہے جہاں بجلی کی فراہمی ہوسکی ہے ،سوئی گیس بھی 50 فیصد حصے میں پہنچ سکی ہے الاٹیز کا کہنا ہے سوئی گیس اور بجلی جیسی بنیادی سہولت کے بغیر کس طرح سے ایف ڈی اے سٹی میں گھر بناکر رہائش اختیار کریں ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ سہیل مقصود پنوں کے بیان کے مطابق پالیسی کے مطابق رہائشی سکیموں میں تمام ترقیاتی کام مکمل ہونے کے تین سال تین ماہ کے اندر پلاٹس کا قبضہ حاصل کرنا اور گھر کی تعمیرکرکے تکمیلی سرٹیفکیٹس حاصل کرنا لازم ہے ۔

الاٹیز کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بجلی اور سوئی گیس جیسی بنیادی سہولت سے ہی محروم رکھتے ہوئے زبردستی تعمیرات مکمل کرنے کیلئے الاٹیز پر دبائوڈالنا ظلم ہے ،ترجمان ایف ڈی اے سبحان علی کا کہنا ہے کہ جرمانے ان الاٹیز سے لیے جائینگے جنہیں مکمل سہولیات فراہم کردی گئی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں