ڈی جی سول ایوی ایشن کی طرف سے الیکٹرانک کھلی کچہری

ڈی جی سول ایوی ایشن کی طرف سے الیکٹرانک کھلی کچہری

فیصل آباد (جنرل رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن خاقان مرتضیٰ نے الیکٹرانک کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

جس میں فیصل آباد سمیت دیگر ایئرپورٹس سے مسافروں کے مسائل دریافت کیے اور متعلقہ افسروں کو مسائل حل کرنے کے احکامات دئیے تفصیلات کے مطابق ڈی جی سول ایوی ایشن خاقان مرتضیٰ نے آن لائن کھلی کچہری میں ملک بھر کے دیگر انٹرنیشنل ایئرپورٹس کے ساتھ فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی بیرون ملک سفر کرنے والے سے مسافروں سے گفت و شنید کی اور ان کے مسائل سنے ڈی جی سول ایوی ایشن خاقان مرتضیٰ نے مسافروں سے فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی مختلف سہولیات بارے دریافت کیا اور مسائل دریافت کیے اس موقع پرمسافروں کی جانب سے مسائل کی نشاندہی اور بہتری کی سفارشات پر ڈی جی سول ایوی ایشن نے فوری طور پر متعلقہ افسروں  کو مسائل کرنے اور معاملات میں مزید بہتری لانے کے احکامات جاری کئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں