کاؤنٹرز پر فروخت ہونیوالی سمز کا کاروبار غیر قانونی قرار

کاؤنٹرز پر فروخت ہونیوالی سمز کا کاروبار غیر قانونی قرار

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)شاہراہوں پر کاؤنٹرلگا کر فروخت ہونیوالی سمز کی خریداری غیر قانونی کاموں میں استعمال ہونے کا انکشاف۔

کاؤنٹرز پر فروخت ہونیوالی موبائل سمز کا کاروبار غیر قانونی قرار دیا گیا ہے ۔سپیشل برانچ فیصل آباد کی رپورٹ نے ہوشربا انکشافات کیے ۔تفصیلات کے مطابق سم رجسٹریشن کیلئے لگائے جانیوالے بائیو میٹرک انگوٹھے کے ذریعے جرائم کئے جانے کا بھی انکشاف ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سم رجسٹرڈ کرنے کیلئے لگائے جانیوالے انگوٹھے پر کئی سمز رجسٹرڈ کی جاتی ہیں۔سمز کو بعد میں مختلف جرائم کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔

کائونٹرز پر فروخت ہونیوالی سمز کا کاروبار مکمل غیر قانونی ہے ، سپیشل برانچ نے رپورٹ سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کو ارسال کردی جس پرسی پی او نے ڈویژنل ایس پیز کو سمز کی غیر قانونی فروخت کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں