ایپکا ملازمین ایک بار پھر مطالبات کے حق میں سڑکوں پر

 ایپکا ملازمین ایک بار پھر مطالبات کے حق میں سڑکوں پر

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)تنخواہوں میں اضافہ ہوسکا نہ ہی سپیشل الائونس اور گروپ انشورنس کی رقم مل سکی ایپکا ملازمین ایک بار پھر سے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر آگئے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے سپیشل الائونس نہ ملنے اور گروپ انشورنس کی رقم نہ ملنے کے خلاف ایک بار پھر سے جھنگ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی بھی کی مظاہرین کا کہنا تھا اس سے قبل حکومت کی جانب سے ان سے وعدے کیے گئے تھے کہ ان کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے جائیں گے مگر حکومت کے یہ دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ۔

ملازمین کا ایک بھی مطالبہ پورا نہیں ہوا جس کے باعث آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے ایک بار پھر سے احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے مظاہرین کا کہنا تھا اگر حکومت نے اب بھی مطالبات تسلیم نہ کئے تو ایپکا کے پلیٹ فارم سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں