انسدادپولیومہم کے سلسلے میں آگاہی واک کاانعقادکیا گیا

 انسدادپولیومہم کے سلسلے میں آگاہی واک کاانعقادکیا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)منیجر شہید بینظیر بھٹو ہیومن رائٹس سنٹر فار ویمن کنول شہزادی نے کہا ہے کہ پولیوکے خلاف جہاد ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔

لہذا والدین اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو 24 جنوری سے شروع ہونے والی انسدادپولیومہم کے دوران ذمہ داری سے حفاظتی قطرے پلائیں۔انہوں نے یہ بات انسدادپولیومہم کے سلسلے میں منعقدہ آگاہی واک کی قیادت کرتے ہوئے کہی۔انچارج ڈسپنسری ڈاکٹر سعدیہ خالد،عالمی ادارہ صحت کے عبدالرحیم چیمہ، یونیسیف کے نمائندہ ڈاکٹر طیب رفیق،پرنسپل ایم سی ہائی سکول غلام غوث،ویکسی نیٹر محسن اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی واک میں شریک تھے ۔واک گورنمنٹ ڈسپنسری اسلام نگر سے شروع ہوکر مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی واپس ڈسپنسری پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔منیجر ادارہ نے کہا بار بارپولیومہم دہرانے کا مقصد اس وائرس کا یکسر خاتمہ کرنا ہے جس کے لئے والدین کا بھرپورتعاون ناگزیر ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں