پٹرولنگ پولیس کی جانب سے 15ہزارلٹر تیل چوری

پٹرولنگ پولیس کی جانب سے 15ہزارلٹر تیل چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پٹرولنگ پولیس اہلکاروں کی جانب سے آئل ٹینکر کو کاغذات چیک کرنے کے بہانے روک کر آئل ٹینکر سے 15 ہزار تیل چوری کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ تھانہ صدر سمندری کے علاقے میں پٹرولنگ پولیس اہلکاروں کی جانب سے آٹل ٹینکر کو روک کر کاغذات چیک کرنے کے بہانے پٹرول پمپ پر لیجایا گیا اور آئل ٹینکر کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو قریب ہی واقع ہوٹل میں کئی گھنٹے تک محبوس رکھا گیا اس دوران آئل ٹینکر سے 15 ہزار لٹر سے زائد تیل چوری کرلیا گیا۔ واقعہ سے متعلق تھانہ سمندری میں شکایت کا اندراج کروایا گیا جس پر اعلیٰ سطح کی انکوائری کے دوران تیل چوری کے شواہد سامنے آنے پرواقعہ میں ملوث سب انسپکٹر محمد اکرم، اے ایس آئی اورنگزیب، ہیڈکانسٹیبل افتخار علی سمیت 6اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا۔

درخواست گزاروں کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایس ایس پی پٹرولنگ مرزا انجم کمال کی سرپرستی میں ملازمین کی جانب سے تیل چوری کے واقعات سرزد کئے جاتے ہیں اور ایس ایس پی پٹرولنگ سمیت دیگر اعلیٰ پولیس افسر ایسے واقعات میں ملوث ہونے کی وجہ سے حکام کارروائی عمل میں لانے سے گریزاں ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں