اسسٹنٹ کمشنر کا پناہ گاہ کادورہ،سہولیات کاجائز ہ لیا

اسسٹنٹ کمشنر کا پناہ گاہ کادورہ،سہولیات کاجائز ہ لیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر نے ضلعی ہیڈ کوارٹر زہسپتال میں قائم پناہ گاہ کا اچانک دورہ کیا۔

انہوں نے سردی کے موسم میں بے گھر اورمسافر وں کو رات گزارنے کیلئے دستیاب سہولیات صاف گرم بستروں کی موجودگی، کھانے کے معیار اور کورونا ایس او پیز کا جائزہ لیا، پناہ گاہ میں عارضی قیام پذیر افراد سے دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور ان کے ساتھ کچھ وقت بھی گزار۔

اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر نے کہا ان لوگوں پر کوئی احسان نہیں بلکہ ان لوگوں کاحق ہے ، پناہ گاہوں میں لوگوں کا خیال رکھناہماری ذمہ داری اور فرض ہے ،انسانیت کی خدمت سے خالق بھی راضی ہوتا ہے اور مخلوق بھی بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے موٹر وے ریسٹ ایریا رجانہ کا دورہ کیا اور اشیا کی زائد قیمت وصول کرنے پر 20ہزار جرمانہ عائد کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں