ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام احساس بازاراختتام پذیر

ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام احساس بازاراختتام پذیر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام احساس بازارکامیابی سے اختتام پذیر ہوگیاہے ۔

چارروز جاری رہنے والے احساس بازار میں 10 ہزار سے زائد مستحق خواتین،مرد وبچوں میں موسم سرما کی مناسبت سے معیاری گرم ملبوسات،شوز،شالز،لحاف،جرابیں،بچوں کے کپڑے ،جیکٹس ودیگر سامان مفت فراہم کیا گیا۔احساس بازار میں ملبوسات ودیگر اشیا کی فراہمی میں مخیر صنعتکار گروپس کی طرف سے بھرپور معاونت فراہم کی گئی ہے اور خواتین ومرد اور بچوں کو سامان کی فراہمی کے لئے الگ الگ سٹالزقائم کئے گئے ۔احساس بازار میں قائم کاؤنٹرز پر مستحق افرادکو قومی شناختی کارڈ کے اندراج کے بعدموصولہ ٹوکن پرنظم وضبط سے ملبوسات تقسیم ہوئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف اور اسسٹنٹ کمشنر انڈرٹریننگ انعم بابر نے چاروں روز احساس بازارمیں ہمہ وقت موجود رہ کرمجموعی انتظامات کی مکمل نگرانی کی۔انہوں نے اپنی نگرانی میں مستحقین میں کپڑے ودیگر سامان تقسیم کرایا اور متعلقہ محکموں کو بھی ڈیوٹی پر الرٹ رکھا۔شہریوں نے احساس بازار کے کامیاب انعقاداور گرم ملبوسات کی شفاف تقسیم پر ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں